حیدرآباد۔25۔مارچ (اعتماد نیوز)مرکزی وزیر اور سیما ااندھرا کے تشہیری امور کے انچارج چرنجیوی نے آج کہا کہ سیما آندھرا میں کانگریس اپنی کھوئی ہوئی سیاسی اثر کو دوبارہ
حاصل کریگی۔انہوں نے آج ضلع نیلور میں بس یاترا کے دوران کہا کہ ریاست کی تقسیم کے سلسلہ میں تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ کانگریس کا بھی معمولی کر دار شامل ہے۔ تاہم اس معاملہ میں کانگریس کو ہی ذمہ دار ٹہرا نا بد قسمی ہے۔